فهرس الكتاب

الصفحة 330 من 6343

ان معزز گھرانوں کا ذکر کر کے اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ حضرت مریم علیہا السلام کا ذکر فرمایا ہے کہ ان کی تربیت اور نشو و نما میں کس طرح اللہ کا خاص لطف و کرم شامل تھا۔ چنانچہ ارشاد ہے: { إِذْ قَالَتِ امْرَأَتُ عِمْرَانَ } " جب عمران کی بیوی نے کہا" یعنی مریم کی والدہ نے حمل قرار پا جانے پر فرمایا: { رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا } " اے میرے رب ! میرے پیٹ میں جو کچھ ہے، اسے میں نے تیرے نام پر آزاد کرنے کی نذر مانی" یعنی تیری رضا کے حصول کے لئے میں نے تیرے گھر کی خدمت کے لئے آزاد کردیا۔ { فَتَقَبَّلْ مِنِّي} " پس تو میری طرف سے (یہ مبارک عمل) قبول فرما" { إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ } " یقینًا تو خوب سننے والا اور پوری طرح جاننے والا ہے" تو میری دعا سن رہا ہے اور میری نیت اور ارادے سے باخبر ہے، یہ دعا انہوں نے اس وقت کی تھی جب مریم ان کے پیٹ میں تھیں، ابھی پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت