فهرس الكتاب

الصفحة 4423 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: { وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا} " اور جب مریم کے بیٹے کی مثال بیان کی گئی۔" یعنی جب ابن مریم علیہ السلام کی عبادت سے منع کیا گیا اور اس کی عبادت کو بتوں کی عبادت قرار دیا گیا۔ {إِذَا قَوْمُكَ} " تو آپ کی قوم کے لوگ" جو آپ کو جھٹلانے والے ہیں { مِنْهُ } یعنی اس ضرب المثل کی وجہ سے {يَصِدُّونَ } آپ کے ساتھ جھگڑا کرتے ہیں، چیختے چلاتے اور سمجھتے ہیں کہ انہوں نے دلیل کے ذریعے سے غلبہ حاصل کرلیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت