فهرس الكتاب

الصفحة 1571 من 6343

" {وَيَا قَوْمِ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِي } " اے میری قوم ! میری مخالفت تم سے کوئی ایسا کام نہ کرا دے۔" یعنی میری دشمنی اور مخالفت تمہیں ایسے کام پر آمادہ نہ کرے۔ {أَن يُصِيبَكُم } کہ تم پر عذاب نازل ہوجائے۔ {مَا أَصَابَ قَوْمَ نُوحٍ أَوْ قَوْمَ هُودٍ أَوْ قَوْمَ صَالِحٍ وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِّنكُم بِبَعِيدٍ } " جو نازل ہوا قوم نوح، قوم ہود یا قوم صالح پر اور قوم لوط تو تم سے زیادہ دور نہیں ہے" یعنی زمان و مکان، دونوں اعتبار سے تم سے دور نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت