فهرس الكتاب

الصفحة 2487 من 6343

شیطان آدم علیہ السلام کے پا س ایک ناصح کی صورت میں آیا بڑی نرمی اورحیلہ سازی کے ساتھ آدم علیہ السلام سے بات چیت کی ۔ آدم علیہ السلام اس کے فریب میں آگئے اور یوں آدم اور حواء علیہما السلام نے اس درخت کاپھل کھا لیا۔اس پر ان کوسخت ندامت ہوئی، ان کا لباس اترگیا اوران کی نافرمانی ان کے سامنے واضح ہوگئی ایک دوسرے کے سامنے ان کے ستر کھل گئے ،حالانکہ اس سے قبل وہ دونوں سترپوش تھے۔انہوں نے جنت کےدرختوں کےپتوں کے ذریعے سے اپنے آپ کو ڈھانپنا شروع کیا تاکہ اس طرح وہ ستر پوشی کرسکیں۔اس پر انہیں اس قدرخجالت ہوئی جسے اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ۔

{وَعَصَىٰ آدَمُ رَبَّهُ فَغَوَىٰ} "اورآدم نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور بہک گیا گیا۔"پس انہوں نے فورًا توبہ کی اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیااورعرض کیا: { رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ } (الاعراف:7؍23) "اے ہمارے رب !ہم نے اپنے آپ پرظلم کیا،اگرتوہمیں بخش نہ دے اور ہم پر رحم نہ کرے توہم خسارہ پانے والوں میں سےہوجائیں گے۔"

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت