فهرس الكتاب

الصفحة 2748 من 6343

{فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ} " پس چھوڑ دیجیے آپ ان کو ان کی غفلت ہی میں۔ " یعنی انہیں حق کے بارے میں ان کی جہالت اور ان کے دعوؤں میں، کہ وہ حق پر ہیں، غلطاں چھوڑ دیجیے { حَتَّىٰ حِينٍ} یعنی اس وقت تک جب تک کہ ان پر عذاب نازل نہیں ہوجاتا کیونکہ ان کو کوئی وعظ و نصیحت اور زجرو توبیخ فائدہ نہیں دے سکتی۔ یہ چیزیں انہیں فائدہ دے بھی کیسے سکتی ہیں جبکہ وہ اس زعم میں مبتلا ہوں کہ وہ حق پر ہیں اور اپنے اس مسلک کی طرف دوسروں کو دعوت دینے کے متمنی ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت